English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس نے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار

share with us

13ستمبر 2021(فکروخبر/ ذرائع) فرانس نے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

قطر روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا کہ طالبان حکومت ‏تسلیم نہیں کریں گے اور نہ ہی طالبان کی حکومت کےساتھ کوئی تعلق قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نےجامع حکومت بنانے کا جھوٹ بولاوہ کچھ غیر ملکیوں اور ‏افغانیوں کو آزادانہ، جامع اور نمائندہ حکومت کی بات کرنے دیں گے لیکن وہ جھوٹ بول رہے ‏ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ فرانس اس حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو تسلیم کرنے ‏سے انکار کر رہا ہے ہم طالبان سے اقدامات چاہتے ہیں اور انہیں معاشی نمو کے لیے بین الاقوامی ‏تعلقات کی ضرورت ہوگی۔

پیرس حکومت نے تقریبا تین ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا ہے بقیہ رہ جانے والو کے لیے ‏طالبان کے ساتھ تکنیکی بات چیت کی ہے تاکہ ان کی روانگی کو ممکن بنایا جا سکے۔

دوسری جانب افغانستان کےنائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ دنیا کے اشارے ‏مثبت ہیں عالمی برادری امارت اسلامیہ کو تسلیم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جلد طالبان حکومت کےساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور منصوبے ‏شروع کرے گی ادھورے منصوبوں پربھی جلدکام دوبارہ شروع ہوجائےگا اس وقت عالمی برادری کو ‏افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مددکرنی چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا