English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک اور مصری حکام کے درمیان ملاقات میں متعدد مثبت اقدامات

share with us

ترکی مصر کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش میں

ترکی مصر کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش میں ہے۔ منگل کے روز ترک وزیرخارجہ مولوت چاؤش آؤلو نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کے لیے ترک اور مصری حکام کے درمیان ملاقات میں متعدد مثبت اقدامات کیے گئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ اس سلسلے میں انقرہ میں دونوں ممالک کے حکام کی دوسری گول میز ملاقات منعقد ہوئی۔ واضح رہے کہ سن 2013 میں مصر میں فوجی جنرل عبدالفتاح السیسی نے منتخب صدر محمد مرسی کے اقتدار کا خاتمہ کیا تھا، تو ترکی نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا، اس کے جواب میں مصر نے بھی ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔ تب سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا