English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمرہ اجازت نامہ سے متعلق پھیلی افواہوں پر سعودی حکومت کی وضاحت

share with us

ریاض:08 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) سعودی حکومت نے عمرہ اجازت نامے سے متعلق پھیلی جھوٹی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس طرح کی من گھرٹ باتیں زیر گردش ہیں کہ کورونا ویکسین لگانے والوں کو مسجد الحرام جانے، نماز پڑھنے اور عمرہ ادا کرنے کے لیے اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے حرمین شریفین انتظامیہ کے ذرائع نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے والوں کو اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ٹوئٹر، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر پھیلائی جانے والی یہ خبر بے بنیاد ہے۔

متعلقہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ حرم مکی شریف میں زائرین کو منظم کرنے کے لیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حرم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوںٹوئٹر اور واٹس ایپ پر یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ حرمین انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوا لی ہیں وہ اجازت نامے سے مستثنیٰ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا