English   /   Kannada   /   Nawayathi

'پرائیویسی حقوق کے ساتھ قومی سلامتی کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہے'

share with us

:27مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے بدھ کو کہا کہ حکومت اپنے تمام شہریوں کے لئے پرائیویسی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، لیکن اسی کے ساتھ ہی امن وامان کو برقرار رکھنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کی بھی ذمہ داری اس کی ہے۔

سوشل میڈیا کے سلسلے میں بدھ سے قوانین لاگو ہونے کے درمیان روی شنکر پرساد نے کہا ’’ بھارت کی طرف سے تجویز کردہ کسی بھی اقدام سے کسی بھی طرح واٹس ایپ کا عام کام کاج متاثر نہیں ہو گا اور عام صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘‘۔

واضح رہےکہ کانگریس نے سوشل میڈیا کے لیے نئے ضابطوں کو مودی حکومت کی تاناشاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک اس پلیٹ فارم کا استعمال اظہار خیال کی آزادی کے طور پر ہوتا آیا ہے لیکن نئے ضابطے نافذ کرکے حکومت اس پر قدغن لگا رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ اظہار خیال کی آزادی پر مودی حکومت جن نئے ضابطوں کو نافذ کر رہی ہے، وہ بے درد، بے رحم، بے ایمانی اور تاناشاہی کی مثال ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا