English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وبا؛ سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پرپابندی عائد کورونا وبا؛ سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پرپابندی عائد

share with us

16نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع):سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیرملکیوں کی مملکت میں آمد پرپابندی عائد کردی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیر ملکیوں کی مملکت میں آمد پرپابندی عائد کردی ہے اوراس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب نے سیاحتی ویزے پرفوری پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد سیاحت کے لیے کوئی بھی سعودی عرب نہیں جاسکے گا جبکہ سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے پی ائی اے سمیت تمام ائیرلائینزکو ہدایات جاری کردیں۔

گاکا کے مطابق سیاحتی ویزے کے حامل غیرملکی سعودی عرب داخل نہیں ہوسکیں گے، سیاحتی ویزے کے حامل مسافروں پرپابندی کورونا وائرس کی شدت میں کمی تک رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا