English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی بڑھتی تعداد کے بعد نئے نشانات لگا دیئے گئے

share with us

ریاض 11نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ پابندیان ہٹانے کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور غیر ملکی عمرہ زائرین کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے۔سعودیہ کی جانب دُنیا بھر کے عمرہ زائرین کویکم نومبر 2020ء سے مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں موجود لاکھوں مسلمانوں کے دل جلد از جلد یہ سعادت حاصل کرنے کے لیے مچل رہے ہیں۔

دُنیا بھر میں عمرہ کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر پہلا ہوتا ہے۔ گزشتہ سال بھی 17 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔ تیسرے مرحلے کے تحت اب روزانہ 20 ہزار سعودی اور غیر ملکی عمرہ ادا کر رہے ہیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس نے مطاف میں سماجی فاصلے کو ممکن بنانے کے لیے از سرنو لائنیں اور نشانات لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تاکہ زائرین کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رہ سکیں۔ زائرین سے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ طواف، سعی اور نماز ادا کرائی جا رہی ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مطاف میں دو رکعت کی ادائیگی، صفا اور مروہ جانے اور پھر مروہ سے سعی مکمل کر کے حرم شریف سے نکلنے تک کی قطاریں اور نشانات بنا دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے نئی ترتیب کے مطابق طواف مکمل کرنے والے دوبارہ مطاف میں نہیں جاسکتے۔

طواف کی دو رکعت ادا کرکے لائنیں صفا کی طرف جانے کے لیے ہیں۔واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین صرف ایک بار روضہ رسول کی زیارت کر سکیں گے۔ ماضی کی طرح انہیں بار بار حاضری کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ پابندی کورونا وبا کے باعث اختیار کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق زائرین کو صرف ایک بار ریاض الجنہ میں داخل ہونے اور سلام پیش کرنے کی اجازت ہو گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے مختلف شرائط اور ایس او پیز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

اُردو پوائنٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا