English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسی جگہ نہ جانے والی فلائٹ کی ٹکٹیں منٹوں میں فروخت

share with us

سڈنی: 21ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)دنیا کی ایسی انوکھی فلائٹ جو کسی بھی جگہ نہیں جائے گی مگر پھر بھی اس کی تمام ٹکٹیں منٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین فضائی کمپنی قنطاس ایئر ویز نے 7 گھنٹوں کی پرواز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو آسٹریلیا بھر میں پرواز کر ے گی اور جہاں سے اڑان بھرے گی وہاں ہی لینڈ کرے گی۔

یہ پرواز 10 اکتوبر کو سڈنی سے اڑے گی اور کسی جگہ نہیں رکے گی مگر مسافروں کو گریٹ بیریئر ریف اور دیگر آسٹریلین مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا۔

بوئنگ 787 کی 134 نشتوں کی قیمت 575 (95 ہزار روپے سے زائد) سے 2765 ڈالرز (4 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد) رکھی گئی تھی اور سب کی سب کی سب 10 منٹ میں بک ہوگئیں۔

ترجمان قنطاس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ہماری کمپنی کی تاریخ میں سب سے تیزی سے بک ہونے والی پرواز ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ پرواز کے تجربے کو یاد کر رہے ہیں اور اگر ایسی طلب رہی تو ہم مزید اس طرح کی پروازوں پر یقیناََ غور کریں گے۔

اس سے قبل اگست میں قنطاس ایئرویز کی جانب سے مہم جوئی کے شائق افراد کے لیے انٹارکٹیکا کے فضائی روٹ کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں 12 گھنٹے کے دوران ہزاروں میل کا سفر کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا