English   /   Kannada   /   Nawayathi

منجیشور ایم ایل اے پر دھوکہ دہی کا الزام :  بی جے پی کارکنان کا احتجاج، پانچ زخمی 

share with us

کاسرگوڈ: 15 ستمبر 2020 (فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کارکنان کی جانب سے جاری احتجاج کے دوران پولیس بریگیڈ پھاند کر آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں پر پولیس نے پانی کا استعمال کرتے ہوئے انہیں اس سے دور کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران بی جے پی کے پانچ کارکنان زخمی ہوگئے۔ 
اطلاعات کے مطابق خریداروں کو دھوکہ دینے کے الزامات کا سامنا کررہے منجیشور کے ایم ایل اے ایم سی قمرالدین کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان تعلقہ دفتر پہنچے جہاں پر پولیس نے انہیں روکنے کے لئے بریگیڈ لگادئیے۔ کارکنان نعرے بازی کررہے تھے اور پولیس کی جانب سے لگائے گئے بریگیڈ پھاند کر آگے بڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس دوران پولیس نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی، جب وہ اپنی ضد پر اڑے رہے تو پولیس نے پانی کا استعمال کرتے ہوئے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی اور اس میں پانچ کارکنان زخمی ہوگئے۔ کارکنان برابر ایم ایل اے کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 
    ذرائع کے مطابق قمرالدین پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی خریداروں کو دھوکہ دیا ہے جس کے سلسلہ میں پانچ معاملات پولیس تھانہ میں درج ہوئے ہیں۔ خبر ہے کہ دھوکہ دہی کے الزامات کا یہ معاملہ اب کرائم برانچ کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا