English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں ایک بار پھر زور دار دھماکہ !

share with us

کابل:23 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) افغانستان کا شہر غزنی ایک بار پھر زوردار دھماکے سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عزنی میں دھماکا خیز مواد سڑک پر نصب کیا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا، دھماکا خیز مواد کے اوپر جیسے ہی گاڑی چڑھی تو زوردار دھماکا ہوگیا، دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں غزنی میں خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوئے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے اسپیشل یونٹ دفتر پر خودکش دھماکے میں بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا