English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعزیت نامہ بر وفات حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی رحمۃ اللہ علیہ: منجانب سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل وامارات

share with us

عالم ربانی،ماہر نفسیات و فلکیات، نوجوان قوم کے معمار قاضی شہر بھٹکل  حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی رحمت اللہ علیہ جوار رحمت میں انا للہ وانا الیہ راجعون

بخدمت گرامی قدر صدر و جنرل سکرٹری جماعت المسلمین بھٹکل، نائب صدر و  ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل السلام  عليكم ورحمة الله وبركاته  
كل من عليها فان و يبقى وجہ ربك ذو الجلال
 اس دار فانی میں بقاء صرف اللہ وحدہ لا شريك لہ کیلئے ہے بقیہ پوری مخلق کیلئے فنا لکھا جاچکا ہے، اسی فانی دنیا کے ایک مسافر(قاضی شہر بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی رحمت اللہ علیہ) جن  کی زندگی کا بڑا حصہ بلکہ معتدبہ حصہ ہم نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت،حسن  اخلاق و کردار سازی میں گزری ہے۔ 
٢٣ذي قعده ١٤٤١مطابق ١٥ جولائی ۲۰۲۰ کی شام کا سہانہ وقت ہم ممبران سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل و امارات کیلئے بلکہ پوری قوم نوائط کیلئے قاضی شہر بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی رحمت اللہ علیہ کی رحلت کی صبر آزما خبر نے ماتم کدہ میں بدل  گی،
" لیکر چراغ جو نکلے ہیں گھر سے ہم 
تارکیاں لرز اٹھیں گزرے جدھر سے ہم " 
مولانا مرحوم علیہ الرحمہ کا وصال ہم ممبران سن شائن کیلئے بہت بڑا خسارا ہے ویسے پوری قوم و ملت کیلئے بھی بڑا خسارا ہے جسکا انکار ممکن نہیں۔رب تعالی اس قومی، علمی، روحانی  خسارے کا قوم کو  نعم البدل عطا فرمائے اور آپ کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس صبر آزما موقع پر شہر بھٹکل کا قدیم اسپورٹس سینٹر سن شائن جماعت المسلمین و جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور انکے پسماندگان کے ساتھ گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ حضرت قاضی شہر مولانا محمد اقبال ملا ندوی رحمت اللہ علیہ دین و شریعت کے رمز شناس تھے،اس کی ترجمانی کیلئے مولانا مرحوم نوجوان طبقہ کو منتخب کیا مولانا مرحوم نوجوان نسل کو قوم و ملت کا سرمایہ بلکہ ریڑھ کی ہڈی  تصور کرتے تھے  لہذا آپ نے حکمت و دانائی فہم و فراست نظم و ضبط باوصول زندگی گزارنے کے لئے  کتاب و سنت کی   تعلیم و تربیت کے لئے نواجون طبقہ کو اپنا محور و مرکز بنایا،اسی بناء سینکڑوں نوجوان نسل کو نشان منزل جنت والا راستہ اختیار کرنا آسان ہوا،
ادھر بارہ تیرہ  سال پہلے سن شائن اسپورٹس امارات کے ممبران نے أوقات الصلاة و إسلامى تقويم کی اشاعت کا ارادہ کیا تو مولانا مرحوم سے رجوع کیا الحمدلله قاضی صاحب ہماری تجویز کو بے انتہا پسند  فرمایا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آخر تک اپنے گئے ہوئے وعدہ کو خوش دلی سے  نباہتے رہے۔اس وجہ ہم ممبران سن شائن اسپورٹس مولانا مرحوم کی عنایت کا مرکز بنی رہی اسلامی سال کے اواخر میں اسلامی تقویم کو بڑے اطمینان و اہتمام کے ساتھ مرتب کرکے دینا اور وقت پر تقویم طباعت کے مراحل طے کرنا اس  میں حضرت مولانا مرحوم کی توجہات و عنایتوں بڑا دخل ہے، ساتھ ہی ساتھ مولانا مرحوم مختلف مواقع پر مختلف عنوانات کے تحت مدعو کرنے کا موقع ملا چاہے تجہیز و تکفین کا کیمپ ہو کوئی خاص موقع ہو ہماری دعوت کو ہمیشہ شرف قبولیت عطا فرمائی شاید حضرت مولانا مرحوم کی زندگی کا  آخری  سنگ بنیاد ہوگا جس کی سعادت سن شائن اسپورٹس سینٹر کو حاصل ہوئی ۱۳ ستمبر ۲۰۱۹ بروز جمعہ علی الصبح مولانا کی  دعاؤں کی ساتھ شبینہ مکتب کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد کا خوبصورت پروگرام انجام پایا تھا۔ بہرحال ہم ممبران سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل و امارات ان کی مخلصانہ خدمات کو اپنائیت آپ کی شفقتوں کو خراج عقیدت پیش پیش کرتے ہیں اور رب ذو الجلال سے دعا گو ہیں رب تعالی مولانا مرحوم کی جملہ مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے بالخصوص ہم نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت، أوقات الصلاة کی ترتیب،قبلہ کی تصحیح فکر مندی کی برکت سے اعلی علیین و جنت الفردوس میں بلند درجات اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت نصیب فرمائے اور ہم نوجوان نسل کو صراط مستقیم پر چلنے چلنے کی توفیق عطا فرمائے   
ربنا اغفر لنا و لإخواننا الذين سبقونا بالإيمان ولا تجعل فى قلوبنا غلا للذين آمنوا ربنا إنك روف الرحيم 
والسلام

شریک غم

صدر و جنرل سکرٹری سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل و امارات

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا