English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہیونی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ مسلسل جاری

share with us

10اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) پولیس کے پہرے میں صہیونی آبادکاروں کے گروپوں نے مسجد اقصیٰ پر ہلہ بولا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ 60 کے قریب صہیونی آبادکاروں نے صبح کے وقت مسجد اقصیٰ پر ہلہ بولا جن میں انتہا پسند ربی اور انٹیلی جینس افسر شامل ہیں۔

آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں کے چکر لگائAے اور مسجد کے مشرقی حصے میں باب الرحمہ عبادت  کے علاقے کے قریب تلمودی رسومات ادا کیں۔

اسرائیلی پولیس فورس نے آباد کاروں کے ساتھ مل کر مسجد کے مشرقی علاقے کو "بند فوجی زون" قرار دیا آبادکاروں کی مسجد میں موجودگی کے دوران  فلسطینی نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔

اسرائیلی آباد کار جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر متعدد گروہوں میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوجاتے ہیں اور یہ حملہ عام طور پر یہودیوں کی چھٹیوں کے دوران بڑھتا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا