English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری : اتراکنڑا سمیت ریاست میں سات اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

share with us

بھٹکل، 10 اگست 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) بھٹکل سمیت ضلع بھر میں آج  بھی موسلا دھار بارش  ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے 10 سے 13 اگست تک کرناٹکا کے سات اضلاع اترا کنڑا، اڈپی، جنوبی کنیرا چکمنگلورو ، شیوموگا، ہاسن اور کوڈاگو میں ریڈ الرٹ کا اشارہ دیا ہے۔آئی ایم ڈی نے ان اضلاع میں 13 اگست تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ریاست کے ساحلی پٹی میں ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سمندر میں داخل نہ ہوں۔ کلبرگی ، بیدر ، رائچور، یادگیر، چامراج نگر، چترادرگا، میسورو اورٹمکورو میں  ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چرمادی گھاٹ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کچھ دن سے راستہ بند ہوگیا ہے۔بارش سے تباہ حال کرناٹک کے سات اضلاع کو ریڈ الرٹ کیا گیا جہاں اتوار کے روز ایک اور کی موت کی اطلاع ملی ہے، جس کی بعد یہ تعداد 13 ہوگئی ہے۔ریاست میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں مجموعی طور پر 23 جانور تباہ ہوگئے ہیں جس سے 31،541 ایکڑاراضی کی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ 35000 ایکڑ باغبانی کی فصلیں ڈوب گئیں۔ ریاستی حکومت نے امداد اور بحالی کے کام انجام دینے کے لئے ابتدائی رقم کے طور پر 50 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا