English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: مولانا ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی کا محترمہ زینب الغزالی کی تفسیر قرآن کا اردو ترجمہ منظر عام پر ،  معہد امام حسن البناء میں ہے دستیاب

share with us

بھٹکل 08/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) زینب الغزالی کا شمار مصر کے ان دلیر اور بہادر خواتین میں ہوتا ہے جنہو ں نے اسلام کی نشو نما کے لئے بڑی قربانیاں دیں۔ امام حسن البناء شہید رحمۃ اللہ کے ساتھ بھی مل کر کام کیا۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ خواب میں چار مرتبہ اللہ کے نبی  ﷺ کی زیارت کا شرف حاصل کرچکی ہے۔ ان باتوں کا اظہار معہد الاامام حسن البناء الشہید کے بانی مولانا ناصر اکرمی جامعی نے کیا۔ مولانا نے فکروخبر کو بتایا کہ ان کا مشہورعربی ترجمہئ قرآن نظرات فی کتاب اللہ کے نام سے شائع ہوا ہے جس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ فائدہ اٹھاچکے ہیں۔ اب بھٹکل کے مشہور عالم دین اور سو سے زائد کتابوں کے مصنف ومترجم مولانا ڈاکٹر عبدالحمیداطہر ندوی نے اس کا ترجمہ تین جلدوں میں کیا ہے جس کو المنار نے دیدہ زیب طباعت کے ساتھ شائع کیا ہے۔ اس کے چند نسخے معہد حسن البناء شہید میں رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں۔ 
واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی کا تعلق شہر بھٹکل ہے جن کی اب تک سو سے زائد تصانیف اور تراجم سامنے آچکے ہیں۔
خواہشمند حضرات جلد از جلد معہد الامام حسن البناء شہید مدینہ کالونی بھٹکل سے رجوع ہوں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا