English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ اور طالبان کی ہوئی ویڈیو کانفرنس ِ طالبان نے رکھے یہ مطالبات!

share with us

کابل:04اگست 2020(فکروخبر/ذرائع) افغان امن عمل سے متعلق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور طالبان وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملابرادر کی سربراہی میں وفد نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی، دونوں رہنماؤں نے افغان امن اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کی، کانفرنس کے دوران افغانستان میں مستقل قیام امن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔


افغان طالبان نے کانفرنس سے متعلق بتایا کہ پچھلے 3دن میں کہیں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی، مائیک پومپیو سے بقیہ طالبان قیدیوں کی رہائی سیمتعلق بات ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ نے عید پر طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔


خیال رہے کہ گزشتہ دونوں جنگ پر رضا مندی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امید ہے ایک ہفتے میں طالبان سے براہ راست بات چیت کا آغاز کریں گے، طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں اور فوری مستقل اور مربوط جنگ بندی طے کریں۔ بعد ازاں دیگر رہنماؤں نے بھی جنگ بندی پر خیرمقدم کیا تھا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امید ہے اس عید پر پائیدار امن کی جانب ایک قدم اور بڑھیں گے، اور عید تمام افغانوں کو ساتھ ملائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا