English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں اسکول اگست یا ستمبر میں کھولے جائیں گے :  وزیر تعلیم ایس سریش کمار 

share with us

بنگلورو 29/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کی ایک خبرنے سب کو چونکا دیا ہے۔ انلاک 3.0کے دوران اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے امکانات تھے لیکن ادھر ملک بھر میں اور کرناٹک میں کورونا وائرس کے واقعات کی وجہ سے فی الحال اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹائمس ناؤ میں نشر ایک خبرکے مطابق کرناک میں اب اسکول اگست یا ستمبر میں کھولے جائیں گے لیکن اب تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔ وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم ایس سریش کمار کے مطابق اسکول فی الحال نہیں کھلیں گے، بچوں کو آن لائن تعلیم دلائی جائے اور ریاستی حکومت طلبہ کی تعلیمی مرحلہ کو بہتر بنانے کے لئے نئے اسکیمیں بھی تیار کررہی ہیں۔ 
واضح رہے کہ کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے اور ایسے حالات میں اسکول کھولے جانے کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے اسکول اور کالجس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے اور مارچ سے یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اسکولوں کو آن لائن تعلیم کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن اس پر اضافی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن تعلیم جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے سلسلہ میں اسکولوں کو اختیار بھی دیا گیا ہے۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا