English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی سطح پر اپنا وقار کھوتا جا رہا ہے ہندوستان : مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر راہل گاندھی کی تنقید

share with us

: 16جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی  مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس بات پر فکرمندی کااظہار کیا ہے کہ ہندوستان عالمی سطح پر اپنا وقار اور عزت کھوتا جارہا ہے۔  واضح رہے کہ راہل گاندھی چین کے معاملے میں سرکار کو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔ 
   اس بیچ ایران کے ذریعہ ہندوستان کا چابہار  ریلوے پروجیکٹ سے ہندوستان کو علاحدہ کئے جانے پر  تنقید کرتےہوئے بدھ کوراہل گاندھی نے مودی سرکار کی  پوری خارجہ پالیسی کو ہی  تنقید کا نشانہ دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’ہندوستان کی خارجہ پالیسی خستہ حالی کا شکار ہے۔ ہم ہر جگہ  اپنی طاقت اور اپنے وقار کو کھورہے ہیں۔‘‘  مودی سرکار کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’’حکومت ہند کویہ بھی نہیں معلوم کہ کرنا کیا ہے۔‘‘ اپنے اس ٹویٹ کے ساتھ  انہوں نے   فنڈنگ  میں  تاخیر کے سبب  ہندوستان کو چابہارریل پروجیکٹ سے علاحدہ  کرنے کی خبر بھی شیئر کی ہے۔
    اس سے قبل کانگریس نے بھی اسے ہندوستان کا بڑا نقصان قراردیا ہے۔ ابھیشیک منسوسنگھوی   کے مطابق’ ’مودی سرکار کی پالیسی  یہ ہے کہ کام ہو یا نہ ہو واہ واہی لوٹی جائے۔  چین نے خاموشی سے کام کیا اور انہیں  (ایران کو) اچھی ڈیل دی۔ یہ ہندوستان کا بڑا نقصان ہے مگر آپ سوال نہیں پوچھ سکتے۔‘‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا