English   /   Kannada   /   Nawayathi

جدہ کے ’کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ‘ کا جنوبی ٹرمنل بند کردیا گیا

share with us

ریاض:28جون2020(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں 40 سال بعد جدہ کے ’کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ‘ کا جنوبی ٹرمنل بند کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ جسے عمومی طور پر جدہ ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے کے جنوبی ٹرمنل کو چالیس سال بعد ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمنل کے تمام آپریشنل کو متبادل کے طور پر نئے ایئرپورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ٹرمنل سعودی ایئرلائن کی اندرون ملک اور انٹر نیشنل پروازوں کے لیے مختص تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب سعودی ایئرلائن کے تمام آپریشنل کو جدہ ایئرپورٹ کے جنوبی ٹرمنل کے بجائے نئے ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے تمام ترفضائی سرگرمیاں بحال ہیں۔کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ٹرمنل بند کرنے سے متعلق خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی۔

عکس بندی کے ذریعے انہوں نے جنوبی ٹرمنل کے مختلف گوشے دکھائے اور کہا کہ ہماری کئی خوبصورت یادیں اس سے وابستہ ہیں، ہم نے 40 سال تک یہاں کام کیا ہے اور اب اسے بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جدہ کے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح ہوچکا ہے جہاں سے فضائی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا