English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان کے وزیر دفاع حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

share with us

26 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)سوڈان کے وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل جمال عمر آج  صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
وہ ہمسایہ ریاست جنوبی سوڈان کے دورے کے سلسلے میں جوبا شہر میں موجود تھے۔خبر کے مطابق، سوڈانی حکام اپنے وزیر دفاع کی میت واپس خرطوم لانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جوبا میں سوڈانی حکومت اور مسلح مزاحمتی تحریکوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ جمال عمر کو عبوری حکومت کی نئی کابینہ میں وزیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ مارچ 2017 سے فوجی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے منصب پربھی  فائز تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا