English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن اور ہوم کورائنٹائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی :  ضلع اترکنڑا ایس پی 

share with us

کاروار 24/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرنے والوں کے لیے ضلع اترکنڑا ایس پی شیواپرکاش دیواراجو نے خبردار کیا ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے کرناٹک کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سخت ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلا جاسکتا ہے لیکن ادھر ہمیں خبریں موصول ہورہی ہیں کہ بعض لوگ ابھی بغیر ضرورت کے گھوم پھر رہے ہیں اور روٹین کے مطابق اپنے کام کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف ہم نظر رکھے ہوئے ہیں اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس لیے انہو ں نے گذارش کی ہے کہ بغیر ضرورت کے گھر سے نہ نکلیں۔ اسی طرح ایس پی نے بیرون سے آئے ہوئے لوگوں کو ہوم کورائنٹائن کی سختی سے پابندی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں ہوم کورائنٹائن کرنے والوں کے باہر گھومنے پھرنے کی خبریں موصول ہوئیں تو ہم بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا