English   /   Kannada   /   Nawayathi

انکولہ میں ٹول وصولی کے خلاف احتجاج، کام کی تکمیل کے بغیر ٹول وصول کرنا غلط، ذمہ داروں نے کہیں یہ باتیں 

share with us

انکولہ : 12/ فروری 2020(فکروخبرنیوز) یہاں کے ہٹی کیری میں اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ کا کام مکمل ہونے سے قبل ٹول وصولی کے خلاف ٹپر، کار اور ٹیمپو یونین کے ذمہ داروں نے ٹول پلازہ کا گھیراؤ کرتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ کام کی تکمیل کے بغیر ٹول وصول نہیں کیا جاسکتا اور ہم کسی بھی صورت میں ٹول نہیں دے سکتے۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ مدگا، چنڈیا، ارگا، اماڈلی اور شرور کے علاقہ میں ابھی کام باقی ہے لیکن ابھی سے ٹول وصول کرنے کی تیاریاں پوری کی جاچکی ہے۔ 
کے پی سی سی سکریٹری گوپال کرشنا نے کہا کہ روزانہ کاروار اور انکولہ کے درمیان سینکڑوں گاڑیاں دوڑتی ہیں، ایسے میں شاہراہ کا تعمیری کام باقی رہنے کے باجوود ٹول کیسے ادا کیا جاسکتا ہے؟ 
    اس دوران آئی آر بی کمپنی نے مقامی لوگوں کو فی الحال ٹول فیس میں رعایت دینے کی بات کہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ شاہراہ کا تعمیری کام مکمل ہونے کے بعد ان سے ٹول وصول کیا جائے گا۔ موقع پر پہنچے کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر اجیت نے احتجاجیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئی آر بی کمپنی اور یونین کے ذمہ داروں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ایک نشست منعقد کی جائے گا اور وہاں پر اس مسئلہ کا کوئی حل نکالنے کی کوشش کی جائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا