English   /   Kannada   /   Nawayathi

دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں زیر تعلیم بھٹکلی طالب علم حافظ عبدالرحمن ابن رضوان رکن الدین نے حفظ ِ قرآن کی تکمیل کی

share with us

لکھنو 11/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  دار العلوم ندوۃ العلماء میں زیر تعلیم بعض بھٹکلی طلباء اپنے تعلیمی مصروفیات کے ساتھ حفظِ قرآن کی سعادت سے مالا مال ہورہے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ دورانِ تعلیم اپنی بھی تعلیم جاری رکھے اور حفظِ قرآن کی نعمت سے سرفراز ہوجائے، اس کے لیے بہت محنت دشوار ہوتی ہے۔ اس کے باوجود ہر سال بھٹکل سے تعلق رکھنے والا کوئی نہ کوئی طالب علم حفظِ قرآن کی تکمیل ضرور کرلیتا ہے۔
فضیلت ثانی کے شعبہ حدیث کے طالب علم حافظ عبدالرحمن ابن رضوان رکن الدین نے ناظم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہ العالی  کے سامنے اپنے حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ واضح رہے کہ امسال کے تعلیمی سال کے دوران بھٹکل ومضافات سے تعلق رکھنے والے یہ ایسے دوسرے طالب علم ہیں جنہوں نے تعلیمی مصروفیات کے ساتھ حفظِ قرآن کی تکمیل کی ہے۔ اس سے قبل بھٹکل کے منکی سے تعلق رکھنے والے حافظ مشعل اپنا حفظِ قرآن مکمل کرچکے ہیں۔ 
اس موقع پر ناظم ندوۃ العلماء لکھنو نے قرآن کریم پر عمل پیرا ہونے اور اس کی عظمت کو سمجھنے پر زور دیا۔ مولانا نے کہا کہ قرآن کریم عمل کرنے کے لیے نازل کیا گیا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اس پر عمل کرنے والے بہت کم لوگ ہیں۔ مولانا نے اس کاپیغام عام کرنے کے لیے کوششیں کرنے پر ابھارا اور خصوصی طور پر حافظ عبدالرحمن ابن رضوان رکن الدین کو مبارکبادی پیش کی۔ اس موقع پر مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی، استاد حدیث مولانا محمد خالد ندوی غازیپوی، استاد دار العلوم مولانا عبدالسلام خطیب بھٹکلی اور دیگر موجود تھے۔ 

رپورٹ : مہدی محتشم

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا