English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاض ایئر پورٹ پر نئی ٹیکسی سروس کا افتتاح کر دیا گیا

share with us

ریاض۔23جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)  ریاض ایئر پورٹ پر بین الاقوامی معیار کی ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح الجاسر نے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 5 کے لیے نئی گرین ٹیکسی اور عام ٹیکسی سروس کا افتتاح کر دیا۔ اْردو نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے ایئرپورٹ ٹیکسی کے لیے لائسنس نمبر ون ڈرائیور کے حوالے کیا۔یہ سروس تمام ٹیکسیوں میں مہیا ہو گی۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین فواز السھلی نے بتایا کہ ’نئی گرین ٹیکسی خودکار آپریشنل سسٹم سے آراستہ ہے۔نئی ٹیکسی کی نشستیں ’سیٹ سینسر‘ سے آراستہ ہیں۔ سواری کے بیٹھتے ہی مقررہ کرایہ نظام فوراً متحرک ہو جائے گا۔ اس ٹیکسی میں کیمرے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مسافر کی سلامتی کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔اس ٹیکسی سروس میں بلنگ پرنٹر، الیکٹرانک فیئر میٹر، نیوی گیشن سسٹم، آن لائن ادائیگی اور ریٹنگ اور وائی فائی کی سہولت ہو گی۔ نئی ٹیکسیوں میں ادائیگی کا نظام الیکٹرانک طریقہ کار کے تحت ہو گا۔ ایپلی کیشن کے ذریعے سمارٹ نقشے طلب کیے جا سکیں گے۔نئی ٹیکسیوں میں ہنگامی صورت حال کے وقت الارم سسٹم بھی موثر ہو گا۔ ڈرائیور سے متعلق معلومات بھی موجود ہو گی۔گرین ٹیکسی سروس کا آغاز جلد مملکت کے دیگر ہوائی اڈوں پر بھی کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد دیگر شہروں میں بھی یہ سروس مہیا کر دی جائے گی۔ سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر یہ ٹیکسیاں دستیاب ہوں گی۔اس سہولت کی وجہ سے زائرین، سیاح، تارکین اور مقامی افراد کو بہت بڑی سہولت حاصل ہو جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا