English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکااپنی فوج نہیں نکالے گا،ٹرمپ اورعراقی صدرکاملاقات میں اتفاق

share with us

اقتصادی، سکیورٹی شعبے میں شراکت داری، داعش مخالف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پربھی اتفاق کیاگیا ہے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن /بغداد/ڈیوووس۔23جنوری2020(فکروخبر/ذرائع)  عراقی صدر برہم صالح نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور ان سے اپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔جنوری کے اوائل میں عراق نے امریکا سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن امریکا نے اس کے اس مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ دونوں صدور کی ملاقات میں غیرملکی فوجیوں کی تعداد میں کمی اور عراقی عوام کے ملک کی خود مختاری کے تحفظ سے متعلق مطالبات کے احترام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وائٹ ہاؤس نے بھی اس ملاقات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا اور اس میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے عراقی ہم منصب نے ملک میں امریکی فوج کے کردار کو جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ دونوں لیڈروں نے امریکا اور عراق کے درمیان اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبے میں شراکت داری اور داعش کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے ایک خود مختار، مستحکم اور خوش حال عراق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا