English   /   Kannada   /   Nawayathi

برادران وطن کے لئے سیرت نبوی صلى الله عليه وسلم ایک دائمی نمائش گاہ کا افتتاح اور علم وامن کے عنوان پر تیسری کانفرس کا انعقاد

share with us

اڈپی 14 جنوری 2020صوبہ کرناٹک کے ساحلی علاقہ (منگلور تا کاروار ) کے دعوہ سنٹرس اور تعلیمی ورفاہی اداروں کے عہدیداران کا اجتماع عام بعنوان تیسری علم وامن کانفرس زیر انتظام مرکز دار الہدی أڈپی منعقد ہوا، اس کانفرنس میں مرکز دار الہدی کے زیر نگرانی معرض نبی الرحمہ ﷺ کا افتتاح عمل میں آیا۔

اس کانفرنس میں اکثر دعوہ سنٹرز اور تعلیمی و رفاہی اداروں کے عہدیداران بھی جمع تھے۔ ہندوستان کے مشہور و معروف علماء کرام نے بہت ہی عمدہ اور اہم عناوین پر خطاب فرمایا.

اسكى پہلی نشست شیخ عبد العظیم مدنی کی صدارت میں شروع ہوئی جسکی نظامت ڈاکٹر ابوعمر پرویز نے کی،نشست کی ابتدا میں شیخ عبد المصور مدنی نے مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ پیش کیا اور شیخ عبد الودود مدنی نے ادارے کا مختصرا تعارف پیش کیا..

اس نشست میں فضيلة الشيخ ڈاکٹر حافظ عبد المقيت مدنى، فضيلة الشيخ  حافظ محمد ابراہیم عمری، فضیلة الشيخ فيض الله مدنى، فضيلة الشيخ معاذ أبو قحافہ عمری، فضيلة الشيخ عبد القدير عمری، فضيلة الشيخ أبو عباد عمران مدنى، فضيلة الشيخ عبد الوارث مدنى حفظهم الله نے سیرت نبوی کے مختلف موضوعات، سماجی و معاشرتی مسائل ومشکلات کے نبوی حل اور معاشرے کے مختلف طبقات وافراد کے ساتہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے حسن سلوک پر اپنے پر مغز خطابات سے سامعین کو مستفید کیا.

اسی نشست میں ملک کے حالات کے مد نظر فضيلة الشيخ عبد السلام مدنى حفظه الله نے CAA, NRC, NPR کی آئین ہند کی روشنى میں وضاحت کی اور اس سے متعلق ہماری ذمہ داریاوں کا احساس دلایا.

اس کانفرنس کی دوسری نشست ڈاکٹر سعید احمد مدنی کی صدارت میں شروع ہوئی، فضيلة الشيخ نے  شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی اور اس کا سد باب کے عنوان پر اپنا صدارتی خطاب پیش کیا

اسی نشست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے نبوی ضابطے کے عنوان پر فضيلة الشيخ ڈاکٹر الیاس اعظمی حفظه الله نے خطاب فرمایا جبکہ ڈاکٹر آر کے نور محمد مدنی حفظه الله نے عصری علوم کے جدید تقاضہ کے عنوان پر اپنے پر مغز خطاب سے علمی حلقوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی.

دوسری نشست کے بعد بدست ڈاکٹر الیاس بن خليل الرحمن  اعظمی دار الهدى بک اسٹال بمقام سٹی سنٹر قرب جامع مسجد کا افتتاح عمل میں آیا.

تیسری علما وذمہ داران کے درمیان خصوصی نشست ڈاکٹر آر کے نور محمد مدنی حفظه الله کے زیر صدارت 3:00 تا 4:00  عمل میں آئی.4:30 تا مغرب کانفرنس کے اختتام پر آئے ہوئے تمام عہدیداران اور علمائے کرام کی تکریم کی گئی اور داکٹر ابو عمر پرویز مدنی نے ہدیہ تشکر پیش کیا 

آخر میں علماء کرام کی خصوصی بیٹہک عمل میں آئی جس میں ہندوستان کے موجودہ حالات پر غور وفکر کیا گیا، یہ بیٹہک قبل از مغرب اختتام پذیر ہوئی.

مرکز دار الہدی ومعرض نبی الرحمہ صلی اللہ علیہ وسلم (اڈپی، کرناٹک،ہند)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا