English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحت سروے والوں کو معلومات فراہم کرنے سے عوام کا انکار ،  کتور اوربنٹوال میں عوام نے دکھایا اپنے محلوں سے باہر کا راستہ 

share with us

منگلورو 13/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  این آر سی کو لے کر عوام اب اتنے حساس ہوگئے ہیں کہ وہ محلہ میں آنے والے ہر اجنبی پر نظر رکھ رہے ہیں اور ان سے سوالات کرکے آنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر اس بات کو وائرل کیا جارہا ہے کہ اپنے گھروں کے پاس آکر دستاویزات کی تفصیلات مانگنے والوں کو ہر گز تفصیلات نہ دی جائے، محسوس کیا جارہا ہے کہ ایسے پیغامات وائرل ہونے کے بعدعوام مزید حساس ہوگئے ہیں۔ آشا کارکنان کے مطابق 19/ جنوری کو ہونے والی پلس پولیو مہم بھی اس سے اس طور پر متأثر ہوسکتی ہے کہ لوگ اپنے محلوں میں صحت سروے کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ بنٹوال اور کتور کے باشندوں نے جمعہ کے دن ہیلتھ سروے عملہ کو اس خوف سے بھگادیا کہ وہ سی اے اے اور ین آر سی کے تعلق سے تفصیلات حاصل کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال سروے کے لیے آدھار کارڈ لازمی ہے اور یہاں کوئی بھی آدھار کار کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کسی بھی صورت تیار نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق اقلیتی طبقہ کو خوف ہے کہ آشا کارکنان تفصیلات لے کر ان کے خلاف سی اے اے اور ین آر سی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر آر وینکٹیش نے ان رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے کہ لوگ ہیلتھ سروے سے اجتناب کررہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ان کے پاس اس بار ے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا