English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمزمیں فوج بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد کردی

share with us

سیول:13جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمزمیں فوج بھیجنے کی امریکا کی درخواست مسترد کردی ہے۔

یونہاپ نیوزایجنسی کے مطابق جنوبی کوریاکے وزیر خارجہ کانگ کیونگ نے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہاکہ جنوبی کوریا امریکا کا اتحادی ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہرمعاملے میں امریکہ کا ساتھ دیں گے۔آبنائے ہرمز بھی ان معاملات میں ہے جن میں ہم امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہابعض سیاسی مسائل بالخصوص مغربی ایشیاکے مسئلے میں سیؤل اور واشنگٹن کے نظریات ایک نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران سے جنوبی کوریاکے روابط ہمیشہ اچھے رہے ہیں اوراب بھی ہماری کوشش ہے کہ یہ روابط اسی طرح باقی رہیں۔ جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت ہی اہم اورحساس علاقہ ہے جہاں دنیا کا 1/6 حصہ تیل پیدا ہوتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا