English   /   Kannada   /   Nawayathi

موسم سرما کی تعطیلات کے دوران لاکھوں زائری مکہ مکرمہ میں

share with us

:09جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں 70 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ریستوران اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ان دنوں سعودی عرب کے تمام علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔ وہیں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین بھی عمرے پر آئے ہوئے ہیں۔

عمرہ سیزن کے ماہر اقتصادیات محمد سعد القرشی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ’موسم سرما کی تعطیلات سے ہمارے طلبہ وطالبات اور اساتذہ بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ہزاروں مکہ مکرمہ کی روحانی فضاؤں میں روز وشب بسر کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’خاص طور پر سعودی عرب کے ان شہروں کے باشندے مکہ مکرمہ میں کثیر تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں جہاں سردی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا