English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب اے ٹی ایم استعمال کرنے پر فیس دینا ہوگی

share with us

مکہ مکرمہ :04جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی بینک نے اے ٹی ایم کارڈ بیرون ملک استعمال کرنے پر 2.75 فیصد  فیس عائد کردی  جبکہ صارف سے کرنسی کا فرق وصول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جزیرہ بینک نے اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال سے متعلق نئے قوائد و ضوابط جاری کردیئے ہیں ، اے ٹی ایم کارڈ بیرون ملک استعمال کرنے پر 2.75 فیصد فیس ہوگی جبکہ کرنسی کا فرق بھی وصول کیا جائے گا۔

اخبار کے مطابق الجزیرہ بینک میں تعلقات عامہ کے چیئرمین عبدالمجید النہدی نے بتایا کہ سال 2020 کے 40 روز بعد نئے ضوابط پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

النہدی نے واضح کیا یہ تبدیلیاں صرف الجزیرہ بینک کی جانب سے کی گئی ، ہر بینک فیس مقرر اور تبدیل کرنے کے سلسلے میں اپنی پالیسی بناتا ہے، سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی نے تمام بینکوں کو اس بات کی اجازت دی ہوئی ہے لیکن کوئی بینک جب بھی تبدیلی کرے تو اسے عمل درآمد سے 30 دن قبل صارف کو مطلع کرنا قانوناً لازمی ہے۔

الجزیرہ بینک میں تعلقات عامہ کے چیئرمین نے بتایا اگر صارف نے اندرون ملک سے بیرون ملک رجسٹرڈ کسی تاجر کو اے ٹی ایم کے ذریعے رقم منتقل کی تو کیا ایسی صورت میں اضافی چارجز ہوں گے اور 2.75 فیصد فیس وصول کی جائے گی۔ اگر کارڈ انٹرنیٹ کے ذریعے استعمال کیا گیا تو بھی فیس دینا ہوگی۔

النہدی نے کہا کوئی صارف موبائل کے ذریعے جو بینکنگ آپریشن کرے گا وہ اس کا ذمہ دار خود ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا