English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم یورپی کونسل سے تعمیری اور غیر جانبدار موقف کے متمنی ہیں، ترک وزیر خارجہ

share with us

انقرہ:09دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکوزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ہم یورپی کونسل سے  غیر جانبدار اور تعمیری موقف اپنانے کی توقع  رکھتے ہیں۔

چاوش اولو نے استنبول میں منعقدہ انسانی حقوق عملی منصوبے پر عمل درآمد اور رپورٹنگ   میں معاونت منصوبے  کی افتتاحی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی  کے بانی رکن ہونے والی یورپی کونسل سے اہم سطح کے مفادات حاصل ہوئے ہیں اور  ہمارے باہمی تعلقات دو طرفہ مفادات کی روشنی میں ہر گزرتے دن مزید تقویت پا رہے ہیں۔

گزشتہ بیس برسوں میں یورپی کونسل کے معیار اور یورپی  یونین  کے قواعد و ضوابط  سے ہم آہنگ 2 ہزار سے زائد قوانین  جاری کرنے کی یاد دہانی کرانے والےچاوش اولو نے بتایا کہ  ہم یورپی کونسل  کے فراہم کردہ تعاون کو اب کے بعد بھی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

تعمیری نکتہ چینی    کو ہمیشہ قبول کرنے کی وضاحت کرنے والے چاوش اولو  کا کہنا تھا کہ "ہم پارلیمانی  بازو سمیت یورپی کونسل   سے بھی سیاسی اسباب سے ہٹ کر، غیر جانبدار اور تعمیری موقف پر عمل پیرا ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہم اس کے ساتھ ساتھ اس ادارے سے  زور پکڑنے والے پاپولزم، تفریق بازی، غیر ملکی دشمنی اور اسلام مخالفت کی طرح   کی ہماری مشترکہ اقدار کو  متاثر  کرنے والے  موجودہ مسائل کے حل میں  موثر کوششوں صرف کیے جانے کی  بھی توقع رکھتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی یورپی یونسل کو مزید طاقتور بنانے،  نشاط کردہ مشترکہ اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں بلند سطح تک پہنچانے کے زیر ِ مقصد ہماری خدمات جاری رہیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا