:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

پرتاپ گڑھ:07دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) ’’بی جے پی حکومت کا آئین کے خلاف ملک کو تقسیم کرنے والا متنازع شہریت ترمیمی بل گاندھی و امبیڈکر کے خوابوں کے برعکس اور فسطائیت پر مبنی ہے۔‘‘ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے یواین آئی سے بات چیت کے دوران مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔
عبدالرشید انصاری نے متنازع شہریت بل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک کو دو خیموں میں تقسیم کرنے والا ہے ،جس سے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا ہوگا ۔سیکولر اپوزیشن پارٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بل کی سختی سے مخالت کر کسی بھی صورت سے ایوان میں پاس نہ ہونے دیں ۔ملک میں آئین پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں ،جس سے ملک کی ایسی تصویر ابھر کر سامنے آرہی جس میں رواداری کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔یہ بل مسلم طبقے کیلئے تشویشناک تو ہے ہی ، لیکن سب سے بڑا خطرہ، دلت، دلت ذات قبائل و پسماندہ طبقے ، خواتین و بچوں کیلئے ہوگا۔ شہری کا مطلب صرف رجسٹر میں نام درج کرنا ہی نہیں بلکہ ہر شہری کو تعلیم ،روزگار ،سلامتی و باوقار زندگی کی گارنٹی کے ساتھ اس کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانا ہے ۔
حکومت مذکورہ سبھی نکات پر ناکام ہونے کے سبب اکثریت کو این آرسی شہریت ترمیمی بل کے جال میں الجھا رہی ہے۔ وہ اپنی ناکامیوں پر صرف پردہ ڈالنے کیلئے دو طبقوں میں نفرت پیدا کرنے کیلئے یہ بل لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذہب و ذات کے نام پر ہجومی تشدد پر قدغن لگانے کے برعکس خاموش ہے ۔روز بروز خواتین کی عصمت دری کرکے انکو زندہ جلایا جارہا ہے۔ نظم نسق کے ابتر حالات کے سبب عام شخص گھر سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہے ۔انہی سب ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہی حکومت شہریت ترمیمی بل جیسے دیگر کام کا انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بل اگر ایوان میں پاس ہو جاتا تو اس کے مزہد منفی اثرات ہوں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |