English   /   Kannada   /   Nawayathi

علمی میدان میں سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

share with us

ریاض :23نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے 14 اسکالر کو محققین کی عالمی فہرست میں شامل کرلیا گیا ، عالمی فہرست میں شمولیت سے سعودی عرب میں سائنس و تحقیق کے میدان میں مزید راستے کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عالمی سطح پر علم اور تحقیق کے میدان میں ایک نیا اعزاز حاصل کرلیا، سعودی عرب کی کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 14 اسکالر اور تدریسی عملے کے ارکان کو سال 2019 کی محققین کی عالمی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

فہرست میں اہل علم کو ان کی علمی کاوشوں اور تحقیقی میدان میں تحقیقات کی بین الاقوامی جرائد میں اشاعت کی بناء پر شامل کیا گیا ہے۔

کاسٹ کے صدر ٹونی چن نے کہا کہ یونیورسٹی کو بطور ریسرچ اکیڈمک ادارے اور اس کے فیکلٹی ممبران کی عالمی فہرست میں شمولیت پر فخر ہے، کنگ عبداللہ سائنس وٹیکنالوجی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے 14 اسکالر کی بین الاقوامی محققین کی فہرست میں شمولیت 10 سالہ کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی کے محققین کی عالمی فہرست میں شمولیت سے سعودی عرب میں سائنس وتحقیق کے میدان میں مزید راستے کھلیں گے۔

ٹونی چن نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے محقیقن کی کاوشوں سے دنیا کی دوسری علمی درسگاہوں کو استفادے اور مملکت کو دوسرے ممالک کے اہل علم کو اپنے ہاں تحقیق وجستجو میں شامل ہونے کا موقع ملے گا، اہل علم کی اس عالمی فہرست میں 60 ممالک کے مختلف شعبوں میں اعلی تجربہ رکھنے والے 6217 محققین کو شامل کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا