English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بچہ چوری کے شبہ میں تیس سالہ نوجوان پر حملہ نوجوان، زخمی، حملہ آور گرفتار 

share with us

بھٹکل 07/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  بچہ چوری کے شبہ میں ایک نوجوان پر حملہ کیے جانے کی واردات کل شام یہاں پیش آئی ہے۔ زخمی نوجوان کی شناخت محمد ریاض کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کا تعلق ریاست اترپردیش سے بتایا جارہا ہے۔ فکروخبر کے مطابق محمد ریاض کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ پولیس نے ملزم شری ناتھ کے خلاف معاملہ درج کرکے حراست میں لے لیا ہے۔ 
    ملزم کے بیان کے مطابق وہ کل جالی سمندر کنارے تفریح کے لیے جانے کے دوران ایک شخص نے اس کا پیچھاکیا جس کو حملہ کرتے دیکھ کر وہ وہاں سے جان بچانے کی کوشش میں بھاگنے لگا۔ اس دوران ملزم نے اس پر پتھر دے مارا جو اس کے سرپرلگا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ کچھ لوگوں کے تعاون سے ریاض کو بھٹکل سرکاری اسپتال لایا گیا جہاں اس کی مرہم پٹی کی گئی۔ پولیس نے ملزم شریناتھ کو حراست میں لیا ہے جس کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ نشہ میں دھت تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا