English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتاز نمبرات معیاری تعلیم کا پیمانہ نہیں ہے :  نائب وزیر اعلیٰ 

share with us

شعبہ اعلیٰ تعلیم میں عملی امتحان متعارف کروایا جائے گا 

بنگلورو 06/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) طلباء کو سماج میں سرگرم رکھنے کے مقصد سے شعبہ اعلیٰ تعلیم میں تجرباتی امتحان کا نظریہ متعارف کروایاجائے گا۔ یہ اظہار خیال ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ونائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹراشوتھ نارائن نے کیا۔ بروز ہفتہ کیممپس ٹو کیمونٹی کی جانب سے منعقدہ اسکول بیل پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد انہو ں نے کہا کہ طلباء صرف اعلیٰ وممتاز نمبرات کے حصول کے لیے تعلیم حاصل نہ کریں بلکہ سماج ومعاشرہ کے لیے وہ اپنی قربانی دیں۔ اس ضمن میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں تجرباتی وعملی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ہندوستانی نظام تعلیم کے حوالے سے کہا کہ ہمارے یہاں اکیڈمی اور نمبرات کی بنیاد پر کالجوں میں داخلہ دئیے جانے کی روایت ہے لیکن بیرون ممالک میں ایسی صورتحال نہیں ہے بلکہ وہاں تعلیم سے سماج ومعاشرہ کی اصلاح وتبدیلی کیسے رونما کی جاسکتی ہے اس پر تحقیق کرنے کے بعد رپورٹ جمع کرنی ہوتی ہے۔ ایسا نظام تعلیم ہمارے ملک اورریاستوں میں آنا چاہیے۔ طلباء کو اپنے خول کا دائرہ کار سے نکل کر باہر آنا ہوگا، اپنے اندر تعلیمی وتحقیقی مزاج پیدا کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے تعلیم میں طبع آزمائی کرنے کی ضرورت ہے۔ تحقیقی جستجو وعلمی مزاج سے ہی طلباء اپنی زندگی کو کار آمد اور بامقصد بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں ثقافت، کھیل کود، احتساب سمیت کئی مضامین ہیں۔ اگر یہ پالیسی روبہ عمل لائی جاتی ہے توطلباء کو آسانیاں پیدا ہوں گی۔ گاندھی میموریل ٹرسٹ کے صدر ووڈے پی کرشنانے کہا کہ سرکاری اسکولوں کا ماحول اور بنیادی ڈھانچہ جات میں تبدیلی لانے کی احد ضرورت ہے۔ یہی مہاتما گاندھی کا خواب تھا۔ اس طرح گاندھی نے پاکی صفائی پر بھی توجہ مرکوز کی تھی۔ اس لیے ان کے خواب کو پورا کرنے اور ان کے اہداف تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی وی سنت کمار، ڈاکٹر رنگناتھ شیٹی سنگینا سمیت دیگر افراد شریک رہے۔

بشکریہ :  سالار ہبلی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا