English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہالینڈ میں مسجد پر حملے کے ملزم کو 3 سال قید اور جرمانہ

share with us

ایمسٹر ڈیم:06اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ہالینڈ کی ایک عدالت نے مسجد پر حملے کی کوشش کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے شہر لی وارڈن میں واقع ایک مسجد پر حملے کے مرتکب شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو 3 سال قید با مشقت اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

ملزم پر الزام تھا کہ اُس نے اپریل میں ایک مسجد کے باہر کچرے کے ڈبے پر آگ لگا کر ڈبا احاطے میں پھینکنے کی کوشش کی تھی تاکہ مسجد میں نماز ادائیگی کے لیے موجود افراد کو نشانہ بنایا جا سکے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کا فیصلہ کلائنٹ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے پھیلتے ہوئے اثرات کے باعث گزشتہ 3 برسوں میں مساجد کو نشانہ بنانے کے واقعات مین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم ایسے واقعات کے تدارک کے لیے پولیس متحرک کردار ادا کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا