English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور میں فلائی اوور کی تعمیر کے مطالبہ کو لے کر احتجاج

share with us

ہوناور 23/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ہوناور میں فلائی اوور تعمیر کرنے اور سڑک کی توسیع 45میٹر کے مطالبہ کو لے کر ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے مذکورہ فیصلہ کو بدلنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلے ہوناور میں 45میٹر توسیع اور شراوتی پل تک فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ تھا جو بعد میں رد کردیا گیا۔ احتجاجی کمیٹی کے صدر ایم ایس سبرامنیا نے نے احتجاجیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج عوام کے ہر طبقہ کے افراد کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ توسیعی کام کے دورا ن پہلے والے منصوبہ پر عمل کیا جائے اور یہاں کی عوام کو راحت پہنچائی جائے۔ اس سلسلہ میں اب تک ہوئی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جے ٹی پائی نے کہا کہ اس مسئلہ کو رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے اور دیگر عوامی نمائندوں کے علم میں لایا گیا اور ان سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے پہلے منظور شدہ منصوبہ پر عمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ آخر میں تحصیلدار کو ایک یادداشت بھی سونپی گئی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا