English   /   Kannada   /   Nawayathi

وھاٹس اپ اسٹیٹس بنا الال واقعہ کا سبب 

share with us

منگلورو 23/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  الال میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں ہوئی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعدپولیس نے کل 13 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشانے کہا ہے کہ فائرنگ معاملہ میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور سات افراد کو آپسی جھگڑے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تصادم کی وجہ ایک وھاٹس اپ اسٹیٹس بنا۔ اس نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ارشد نامی ایک شخص نے سہیل کنڈاک نامی شخص کی حمایت میں وھاٹس اپ اسٹیٹس رکھا۔ اس دوران سلمان نے سوال کیا کہ سہیل کی تشہیر کی جارہی ہے جب کہ پارٹی کے لیے دوسرے لوگ بھی کام کررہے ہیں۔اسی بحث کے دوران سہیل نے گولی چلائی جس کے نتیجہ میں ارشاد نامی نوجوان زخمی ہوا اور بعد میں ہوئے تصادم میں دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔  پولیس نے جائے واردات سے دو زندہ بلیٹس اور ایک استعمال کی گئی بلیٹس برآمد کی ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا