English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی وزرا خارجہ کا اہم اجلاس مالٹا میں شروع

share with us


ویلیٹا:23/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)وسطی بحیرہ روم کے راستے یورپ آنے والے تارکین وطن کو پناہ دینے کی پالیسی کی تیاری کے حوالے سے یورپی وزرا خارجہ کا ایک اہم اجلاس مالٹا کے دارلحکومت ویلیٹا میں شروع ہو گیا۔پیر کو شروع ہونے والے اجلاس میں فرانس، جرمنی،اٹلی اور مالٹا کے وزرا خارجہ شریک ہیں۔یہ اجلاس خصوصی طور اس بات پر غورکے لئے بلایا گیا ہے کہ مستقبل میں بحیرہ روم کے ریسکیو کیئے جانے والے تارکین وطن کو ان چاروں میں سے کون سا ملک خوش آمدید کہیگا۔اجلاس میں طے پائے جانے والے لائحہ عمل کو آئندہ ماہ لکسمبرگ میں ہونے والی یورپین سمٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا