English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومتیں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ بڑھائیں، ڈبلیو ایچ او

share with us


لوگوں کو اب بھی مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں اور علاج معالجے کے لیے اپنی جیب سے پیسے دینے پڑتے ہیں،رپورٹ
نیویارک:23/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ مختلف ممالک اپنے اپنے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ بڑھائے جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی نامی تنظیم کے ہمراہ جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں کو اب بھی مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں اور علاج معالجے کے لیے اپنی جیب سے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ رپورٹ میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی مجموعی قومی پیداوار کا اضافی کم از کم ایک فیصد طبی سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے۔ اس وقت دنیا کی آبادی سات اعشایہ سات بلین ہے جبکہ طبی سہولیات تک رسائی اس میں سے فقط نصف کو حاصل ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا