English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیویارک سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو بٹ کائن کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت

share with us

نیویارک:23/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)نیویارک سٹاک ایکسچینج کی بانی کمپنی انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) نے سرمایہ کاروں کو بٹ کائن کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کی پیشکش کردی، اس اقدام سے ابتدائی کرپٹو کرنسی نیویارک سٹاک ایکسچینج کے مرکزی مالیاتی دھارے میں شامل ہوگئی ہے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق سرمایہ کار اب بٹ کائن کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔اس پروگرام کے تحت بروکرز آئی سی ای کے پلیٹ فارم سے مستقبل کے سودے بٹ کائن کی اس وقت کی شرح تبادلہ کے حسا ب سے کرسکتے ہیں، اس وقت کرپٹو کرنسی کی شرح تبادلہ 10 ہزار ڈالر فی بٹ کائن ہے۔آئی سی ای کی ورچوئل کرنسی کی سبسڈری  بکٹ  کو کاروباری سرگرمیوں میں اہم پوزیشن حاصل ہوگی، جسے اگست 2018  میں لانچ کیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا