English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں ایک سیاح ڈوب کر ہلاک 

share with us

بھٹکل 22/ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  بنگلور سے مرڈیشور سیاحت کے لیے آ ئے ایک سیاح کی ڈوب کر ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ یہ واقعہ آج اتوار کے روز پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح پہنچنے والے کچھ سیاح سمندر میں تیراکی کی غرض سے اترے،کچھ ہی دیر میں بچاؤ بچاؤ کا شور سنائی دیا جس کی طرف فوری طور پر مقامی ماہی گیروں نے توجہ دیتے ہوئے چار کو بچالیا لیکن تب تک ایک نے دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈوبنے والے شخص کو بھی مقامی ماہی گیروں نے بچالیا تھا لیکن اس کی طبیعت کافی خراب تھی۔ اسپتال منتقلی کے بعد بھی علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی  شناخت راجیو نٹراج (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
    بعض خبروں کے مطابق مقامی لوگوں نے انہیں سمندر میں نہ اترنے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے ان کی بات کو ان سنی کرسمندر میں اتر پڑے۔ خیال رہے کہ یہاں آنے والی سیاحوں کو پانی کی مقدار اور اس کے رخ کا پتہ نہیں رہتا جس کی وجہ سے آئے دن اس طرح کے حادثات یہاں رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ساحل پر موجود گارڈ اکثروں کو بچانے میں کامیاب رہتے ہیں لیکن بعض لوگ موجوں کی زد میں آنے سے زمین کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں او ر پھر ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا