English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک میں روزگار کی کمی نہیں ،قابل افراد کی کمی ہے ، اب حکومت نے نوجوانوں پر ہی پھوڑا ٹھیکرا

share with us

نئی دہلی :16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ملک بڑے معاشی بحران کی طرف گامزن ہے ،حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، مودی سرکار کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ حالات میں سدھار کس طرح لایا جائے  ،حالات سدھارنے کے چکر میں مودی کے وزیر ہر دن کچھ نہ کچھ بولے جا رہے ہیں ،ابھی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور پیوش گویل کے بیان پر مچا بوال ختم ہی نہیں ہوا ہے کہ اب مرکزی وزر سنتوش گنگوار نے ایسا بیان دیا ہے کہ ہنگامہ برپا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں روزگار کی کمی نہیں ہے بلکہ ہنر منداور باصلاحیت لوگوں کی کمی ہے ،  مرکزی کابینہ کے وزیر سنتوش گنگوار نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی حالات بہتر ہے۔ گنگوار نے کہا کہ ان کی حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کافی اقدامات کر چکی ہے۔

 واضح رہے کہ ملک میں جاری معاشی کساد بازاری کے سبب گزشتہ کچھ مہینوں میں لاکھوں نوجوان اپنے روزگار سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ وہیں، مرکزی وزیر برائے محنت اور روزگار سنتوش گنگوار نے بیروزگار نوجوانوں کے زخمیوں پر ایک طرح سے نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ’’ملک میں ملازمتوں کی کمی نہیں ہے، ہمارے شمالی ہندوستان میں اہل لوگوں کی کمی ہے۔ یہاں ملازمت کے لئے بھرتی کرنے والے افسران بتاتے ہیں کہ جس عہدے کے لئے لوگ چاہییں ان میں قابلیت ہی نہیں ہے۔

مودی کے وزیر سنتوش گنگوار اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر میڈیا سے بات کر رہے تھے، اسی اثنا میں انہوں نے یہ بیان دیا۔ گنگوار نے یہیں بس نہیں کیا اور اپنی حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ ملک میں مندی جیسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔ گنگوار نے کہا کہ ان کی حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعبہ کے بینکوں کا انضمام بھی ان اقدامات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے کام سے عوام میں حکومت کے تئیں یقین بحال کیا ہے۔ مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب ملک میں معاشی کساد بازاری اپنے عروج پر ہے اور اس کی وجہ سے آٹو سیکٹر کی نامور کمپنیاں تخلیق کاری بند کرنے پر مجبور ہیں۔ اب تک لاکھوں نوجوانوں کی ملازمت ختم ہو چکی ہیں اور مودی کے وزیر نوجوانوں کو نا اہل قرار دے رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا