English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہنگے موبائیل کے لئے 20 سالہ طالب علم بنا استاد کا قاتل

share with us

سنبلپور:16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) اڈیشہ میں ایک طالب علم کے ٹیچر ڈے کے موقع پر اپنے پسندیدہ ٹیچر کو محض موبائل فون کی وجہ سے قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز اس واقعہ کے سامنے آتے ہی پوری ریاست میں ہی نہیں پورے ملک میں اس پر بحث شروع ہوگئی۔ دیر سے موصول ہوئی رپورٹ میں پولس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہردیانند پردھان (47) جو ڈی پی اے کالج پرمان پور کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں استاذ تھے اپنے رہائش گاہ پر 5 ستمبر کو مردہ پائے گئے۔ وہ اسی گاؤں میں ہائی اسکول کے کوارٹر میں رہتے تھے۔

سسانے پولس نے جائے واقع پر پہنچ کر ابتدا میں ہردیانند پردھان سے تنازع رکھنے والے اساتذہ کے قتل میں شامل ہونے کے شبہ کا اظہار کیا تھا۔ پولس جانچ کے لئے ہاسٹل کے ملازمین کو بھی تھانے لے گئی۔ لیکن ان سے پوچھ تاچھ میں پولس کو کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔

اس درمیان جانچ کے دوران گزشتہ بدھ کی رات کو پولس کو اطلاع ملی کہ ہردیانند پردھان کا چوری ہوا موبائل فون کا استعمال نئے سم کارڈ کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ پولس نے موبائل ٹریکنگ اور سائبر تکنیک کو اپناتے ہوئے موبائل کا استعمال کرنے والے کی پہچان دکھناسن باگ عرف راجو (20) کے طور پر کی۔

پولس نے اگلے ہی دن راجو کو گرفتار کرلیا اور س کے پاس سے ٹیچر کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران راجو نے جرم قبول کرلیا اور موبائل کور اور ٹیچر کےگھر کی چابی پھینکے گئے مقامات کی پہچان بھی کرائی۔

سسان تھانہ کے انچارج جیار شمی سیٹھی نے بتایا کہ راجو کو مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجو کے اپنے ٹیچر کے ساتھ کافی اچھے تعلقات تھے اور وہ اکثر اپنے ٹیچر کے گھر جایا کرتا تھا۔ چونکہ ٹیچر ایل آئی سی کا ایجنٹ بھی تھا جس کی وجہ سے کسی پالیسی میں راجو پیسہ بھی لگانا چاہتا تھا۔

گزشتہ پانچ ستمبر کو ٹیچر ڈے کے دن راجو نے ٹیچر کے گھر پر کھانا پکایا تھا۔ راجو ٹیچر کے مہنگے موبائل فون کو دیکھ کر اپنے لالچ پر قابو نہیں رکھ پایا اور اس نے اس دن پیچھے سے ٹیچر پر حملہ کردیا جس سے ٹیچر کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد طالب علم راجو موبائل فون کے ساتھ فرار ہوگیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا