English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی قتل؛ آخری لمحات کی آڈیوریکارڈنگ سے متعلق نئی تفصیلات جاری

share with us

استنبول:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی صحافی جمال خاشقجی کی زندگی کے آخری لمحات میں کی گئی مبینہ ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک اخبارکی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی زندگی کی آخری لمحات کی مبینہ ریکارڈنگ جاری کی گئی ہے جس میں صحافی کے آخری الفاظ سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کو کہا گیا تھا کہ انہیں انٹرپول کے حکم کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض واپس جانا ہوگا، جس پران کی جانب سے انکارکردیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صحافی کے انکارکے بعد انہیں نشہ آورچیزدی گئی تھی۔

ترک حکام کے دعوے کے مطابق خاشقجی نے مبینہ طور پر اپنے آخری الفاظ میں اپنے قاتلوں کو اپنا منہ بند نہ کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ انہیں دمے کا مرض لاحق تھا تاہم وہ اس کے بعد اپنے ہوش میں نہیں رہے جب کہ ریکارڈنگ میں مبینہ طورپرہاتھا پائی کی آوازیں بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبرکو ضروری کاغذات کے لیے استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھرلاپتہ ہوگئے تھے تاہم عالمی دباؤ کے بعد  سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں موت کی تصدیق کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا