English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات کے بعد کرناٹک میں بھی ٹرافک جرمانہ میں 50فیصد کمی 

share with us

بنگلورو 12/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  جولائی میں پارلیمان میں موٹر وھیکل ترمیمی بل 2019کو منظوری حاصل ہونے کے بعد یکم ستمبر سے اس کو نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد سے عوام کی پریشانی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ جرمانہ کی رقم دس گنا تک بڑھائے جانے کی وجہ سے جہاں لوگوں کی جیبیں خالی ہورہی ہیں وہیں حکومت کی جانب سے اس منظور شدہ قانون پر بھی کئی سوال کھڑے کیے جارہے ہیں۔ ایسے میں عوام کی پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے کئی ریاستوں نے جرمانہ کی رقم میں کمی کردی ہے۔ گجرات کے بعد وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے چہارشنبہ کے دن محکمہئ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ ٹرافک جرمانہ کی شرح میں فوری طور پر کٹوتی کی جائے۔ اس کے لیے گجرات میں جس طرح ٹرافک جرمانے کم کیے گئے ہیں ان کو مد نظر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے ٹرافک ضابطوں کی خلاف ورزی پر لگائے جانے والے جرمانوں میں تقریباً پچاس فیصد کی کٹوتی کا حکم جاری کیا ہے۔ ایک جائزہ میٹنگ میں ایڈی یروپا نے محکمہئ ٹرانسپورٹ سے کہا ہے کہ وہ گجرات میں اپنائے گئے طریقوں کا جائزہ لیں۔ کثیر جرمانے کے سبب عوام کو بہت پریشانی ہورہی ہے جس پر عوام نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پہلے اچھی سڑکیں اور انفراسٹرکچر فراہم کرنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ کے اس اعلان سے ایک دن قبل کل نائب وزیر اعلیٰ اور زیر ٹرانسپورٹ لکشمن سوادی نے کہا تھا کہ ٹرافک جرمانہ میں کٹوتی کی کوئی تجویز حکومت کے سامنے نہیں ہے۔ لیکن آج وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد سوادی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت نے گجرات کی طرز پر ٹرافک جرمانہ گھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گجرات حکومت نے جرمانہ گھٹاتے ہوئے کہا ہے کہ نئے مرکزی ٹرانسپورٹ قانون میں جو جرمانہ تجویز کیا گیا ہے وہ صرف یہ بتانے کے لیے ہے کہ اس سے زیادہ جرمانہ نہیں لیا جاسکتا۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ یہی شرح نافذ کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا