English   /   Kannada   /   Nawayathi

 یک طرفہ اقدامات سے دو ریاستی حل کی مساعی کو بری طرح نقصان پہنچ سکتا ہے،روسی حکومت 

share with us

ماسکو:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)روس نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے خطے میں تناؤ میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے اور اسرائیل اور اس کے عرب ہمسایہ ممالک کے مابین امن منصوبے کی امیدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کردیں گے۔نیتن یاہو نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہاکہ ایک ہی جگہ ہے جہاں ہم انتخابات کے بعد ہی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کرسکتے ہیں۔روسی حکومت کا کہنا تھا کہ یک طرفہ اقدامات سے دو ریاستی حل کی مساعی کو بری طرح نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا