English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی آر ایس رہنما کی عرضی ، ۱۶ ستمبر کو ہوگی سماعت

share with us

نئی دہلی:12ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ کی طرف سے ایودھیا کے بابری مسجد معاملہ کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی پر 16 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔ اس معاملہ میں عرضی گزار کے این گووندآچایہ کی طرف سے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے خاص طور سے ذکر کیاگیا، جس پر عدالت عظمی نے کہا کہ وہ اس پر 16ستمبر کو سماعت کریگی۔

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے کہاتھا، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ آرایس ایس کے سابق نظریہ ساز کے این گووندآچاریہ کی عرضی میں بابری مسجد معاملہ کی سماعت کو براہ راست نشر یا ریکارڈنگ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

گووندآچاریہ نے عرضی میں کہاہے کہ یہ معاملہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔ عرضی گزار سمیت کروڑوں لوگ اس سماعت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ستمبر 2018 کے عدالت عظمی کے اس حکم کا حوالہ دیاہے جس میں اہم آئینی معاملوں کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا