English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر وں کو پرائیوٹ کلینک چلانے پر کھڑی ہوسکتی ہیں پریشانیاں 

share with us

بنگلورو 10/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے سرکاری ڈاکٹر اگر پرائیویٹ کلینک پر کام کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر صحت شری راملو نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ غریبوں کے حق میں رہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں غریبوں کو پہلے ترجیح دینی چاہیے۔ یہ واقعات سامنے آئے ہیں کہ کچھ سرکاری ڈاکٹر غریب مریضوں کو اپنی کلینک میں آنے کی ہدایت دیتے ہیں حالانکہ ان کو سرکاری اسپتالس میں ہی ان کا علاج کرنا چاہیے۔ اگر سرکاری ڈاکٹر پرائیویٹ کلینک بھی چلاتے ہوں تو ایسے ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف بھی کیا جاسکتا ہے۔ راملونے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج کا معیار بڑھایا جائے گا۔ سرکاری اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے وہ وہاں قیام کریں گے۔ سرکاری ڈاکٹرس جو پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی وزیٹنگ ڈاکٹرس کے طور پر کام کررہے ہیں انہیں وارننگ دی گئی ہے۔ ان کے تعلق سے شکایات ملنے پر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا