English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

share with us

واشنگٹن:10ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں، وہ جانتے ہیں میری پیشکش اب بھی برقرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہا تھا کہ ان کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ پاک بھارت کو ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا