English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع کونسل کی میٹنگ میں بی جے پی رکن نے کانگریس رکن اسمبلی کو دکھایا جوتا

share with us

:10ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی لیڈروں کی بداخلاقی اور بدتمیزی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ نیا معاملہ راجستھان کے باڑمیر کا سامنے آیا ہے جہاں ضلع ہیڈ کوارٹر پر پیر کو طویل مدت کے بعد منعقد ہوئی ضلع کونسل کے جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں سبھی اخلاقیات ٹوٹ گئے۔ یہاں بحث کے دوران بی جے پی کے ضلع کونسل رکن نے باڑمیر کے کانگریس رکن اسمبلی میوا رام جین کو جوتا تک دکھا دیا۔ اس سے میٹنگ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ حالانکہ اس کے بعد بی جے پی رکن نے کانگریس لیڈر سے معافی مانگ لی اور میٹنگ دوبارہ شروع ہو گئی، لیکن بی جے پی لیڈر کی حرکت سے وہاں موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا