English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکشہ پر سوار ہونے کے بعد رہیں ہوشیار!!  سلیاتعلقہ میں چلتی رکشہ سے بچی گرکر ہلاک 

share with us

سلیا 10/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  عام طور پر رکشہ پر سوار ہونے کے بعد خود کو محفوظ تصور کرلیتے ہیں اور یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ بچے ساتھ ہونے پر انہیں سوار کرکے ان کی طرف اترنے تک دھیان بہت ہی کم جاتا ہے۔  اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ رکشہ پر سوار ہوتے ہی موبائل دیکھنا شروع کردیتے ہیں اور بچوں کی طرف سے غفلت برتی جاتی ہے۔بچے سوار ہونے کی خوشی میں کبھی اپنا ہاتھ باہر نکال دیتے ہیں اور کبھی دیگر سواریوں کو دیکھنے کے لیے اپناسر بھی باہر نکال دیتے ہیں۔ بسا اوقات بچوں کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں کیے جانے پر ہم انہیں تنبیہ بھی نہیں کرتے ہیں اوراس طرح ہماری تھوڑی سی غفلت بچے کی جان بھی لے سکتی ہے۔ 
    منگلور کے قریب سلیا تعلقہ میں ا یک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں تین سالہ بچی رکشہ سے پھسل کر گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئیں اور پھر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی بچی نے دم توڑدیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک خاتون اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ دوائیاں خریدنے کے لیے کولتھیگے نامی علاقہ آئی ہوئی تھی۔ واپسی کے دوران بچی اچانک رکشہ سے گرگئی اور شدید زخمی ہوگئیں۔ فوری طور پر جمع ہوئے عوام نے ایک دوسری رکشہ کے ذریعہ اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن تب تک بچی اپنی آخری سانس لی چکی ہیں۔ بتایا جارہا ہے رکشہ پر سوار خاتون کو بچی کے گرنے کا پتہ ہی نہیں چل پایا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا